ایک سال کے دوران آلو 132 فیصد مہنگے ہوگئے

Potatoes

Potatoes

اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ ہفتے ریکارڈ کی جانے والی اشیا کی قیمتوں کے مطابق ایک سال کے دوران آلو 132 فیصد اور کیلے 26 فیصد مہنگے ہوئے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق 24 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 7 اعشایہ 52 فیصد رہی۔ ایک سال میں مرغی اور انڈے بھی 20 فیصد مہنگے ہو گئے۔

اس کے علاوہ دالوں میں مسور کی دال کے نرخ 17 فیصد اور مونگ 27 فیصد مہنگی ہوئی۔ عوام کا کہنا ہے کہ بے لگام مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے حکومت پرائس کنٹرول کے نظام کو موثر کرنے کے ساتھ منافع خوری کی بھی روک تھام کرے۔