بھارت کے شہر سہارن پور میں آج دوسرے روز بھی کرفیو

India

India

سہارنپور (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرسہارنپورمیں دوسرے روزبھی کر فیو نافذ ہے ، اب تک 20 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر ہونے والے فسادات میں 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.مشتعل افراد نے متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی تھی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر نے کے لئے لاٹھی چارج بھی کیاتھا۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد علاقے میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔