متحدہ ارب امارات نے ویزا کے نظام میں تبدیلی کر دی

United, Arab

United, Arab

ابو ظہبی (جیوڈیسک) یو اے ای میڈیا کے مطابق اگلے ماہ سے وزارت داخلہ کے تحت رہائشی اور خارجہ امور کی جنرل ڈائریکٹوریٹ نئے ویزا سسٹم کو نافذ کر دے گی،جس میں بار بار اینٹری،ویزا پرمٹ اور سٹوڈنٹس کے بارے میں نئے طریق کار کا استعمال ہو گا۔

اس نئے ویزا سسٹم کا ٹیکنیکل کام مکمل کر لیا گیا ہے،اور یہ تیار حالت میں ہے۔ نئے نظام کے مطابق وزٹ ویزے کی مختلف اقسام ہوں گی اور ملک میں قیام کی مدت میں بھی تبدیلی کی جار ہی ہے۔

اسی طرح ویزے کی نوعیت کے اعتبار سے اس کی فیس بھی مختلف ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ نیا ویزا سسٹم کابینہ کی قرار داد نمبر 22 کی رو سے لاگو ہو گا، جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف الدین زائد النہیان نے ان نئے ترمیم شدہ قوانین کوجاری کیا ہے۔ نئے ویزا سسٹم میں غیر قانونی تارکین کے ایشو کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے،اور مجموعی طور پر اس کے کافی مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔