اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اسلام آباد میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے بعد مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آباد آگئے، امام بارگاہ چوک، جاوید کالونی، صادق آباد، ڈھوک سیداں، آریا محلہ، کٹاریاں، اڈیالہ روڈ پر بارش کاپانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف ہے،کشمیر،گوجرانوالہ اور لاہورمیں مطلع ابرآلود اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
جبکہ زیرو پوائنٹ 41، سید پور39، راول پنڈی 37، بوکراہ میں 30، گولڑہ 24 اور چکلالہ میں 13 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روزکے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختو نخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔