کراچی والوں کے لئے بری خبر، عید الفظر کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

Double Riding

Double Riding

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یکم اگست تک شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کردی ہے۔ سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے۔

کہ دہشتگرد عید الفطر کے ایام میں کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے ہیں جس کے پیش نظر شہر میں یکم اگست کی رات 12 بجے تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم خواتین، بزرگ، معذور افراد، 12 برس سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات سے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب عوام کاکہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ڈبل سواری کی پابندی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، حکومت کواس قسم کی پابندی عائد کرنے کے بجائے دیگر ٹھوس اقدامات کرنا چاہئیں۔