فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں اعلیٰ سطحی اجلاس حق پرست اراکین اسمبلی اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی شرکت

News

News

کراچی (خصوصی رپورٹ) شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیو ں اور گلستان جوہر میں فراہمی و نکاسی آب کے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری کی صدارت میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ تمام شعبوں کے انجینئرز ،سپر ٹینڈ انجینئر ،XEN,sنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں۔

جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اگر ادارہ ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے گا تو عوامی احتجاج کو روکا نہیں جاسکتا انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران پر زور دیا کہ وہ پانی اور سیوریج کے غیر قانونی کنکشن کی روک تھام کریں ،غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پانی چوری کا خاتمہ کرکے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا ئیں اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ واٹر سپلائی لائنوں سے پانی کی چوری کو اگر بروقت روکنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں تو با آسانی ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی ترسیل کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے۔

انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہاکہ وہ اپنے دفاتر وں میں بیٹھے کے بجائے علاقائی دورہ کرکے عوامی مسائل کا جائزہ لیں غیر قانونی فراہمی و نکاسی آب کے کنکشن ،پانی چوری جیسے غیر قانونی اقدام کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے حق پرست اراکین اسمبلی نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا کہ واٹر سپلائی اسٹیشنوں پر موٹروں کی درستگی بلا تعطل پانی کی سپلائی کے لئے اسٹیشنوں پر ہیوی جرنیٹرز نصب کیا جائے اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ عوامی نمائندوں کی جانب سے پیش کئے گئے عوامی مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے انہوں نے حق پرست اراکین اسمبلی کو یقین دلا یا کہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائے گا۔
پبلک ریلیشن سیکریٹری