برازیلین شخص نے معمر ترین انسان ہونے کا دعویٰ کردیا

Brazilian

Brazilian

برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دنیا کا معمر ترین انسان کا دعویٰ کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

جوزے نامی بزرگ کو حال ہی برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اس کی عمر 126 سال ہوچکی ہے جس کا دعوی ہے کہ اس کے والدین افریقی غلام تھے اور اس کی پیدائش جولائی 1888ء میں ہوئی تھی۔جوزے کا کہنا ہے۔

کہ وہ پچھلے 50 سال سے روزانہ ایک ڈبی سگریٹ پیتا ہے اور نہانے کے قریب بھی نہیں جاتا۔ واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت دنیا کی سب سے معمر ترین انسان ہونے کا اعزاز جاپان سے تعلق رکھنے والی میشائو اوکاوا نامی خاتون کے پاس ہے جن کی عمر 115 برس ہے۔