جدید ٹیکنالوجی کا حامل روبوٹک سانپ

Snake

Snake

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ماہرین نے ایسا انوکھا روبوٹک سانپ تیار کیا ہے جو قدرتی آفات اور حادثات میں ریسکیو آپریشنز بخوبی سر انجام دے سکے گا۔

جی ہاں اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹک سانپ میں حقیقی سانپ کی طرح اپنے جسم کو لہر اکر زمین پر رینگنے، پانی میں تیرنے جبکہ درخت اور کھمبوں پر چڑھنے اور لپٹنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنے ڈیزائن کی وجہ سے ہر ایسی جگہ آسانی سے پہنچ سکتا ہے جہاں ہیوی مشینری اور انسانوںکی رسائی ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ روبوٹس کا استعمال وقت، پیسہ اور توانائی بچانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اب روبوٹس طبی، سماجی اور دیگر شعبوں میں بھی مفید انداز میں استعمال کئے جا رہے ہیں۔