کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت فوج کو سیاسی جھگڑوں میں نہ گھسیٹے، فوج اور سیاسی جماعتوں کو لڑانے کی مسلم لیگ ن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ چند وفاقی وزراء کے مشوروں کے باعث نظام میں غیریقینی صورتحال اور عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو بدنام کرنا سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری کا ذاتی ایجنڈا تھا۔