گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد پانچ گھروں کو آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں دو بچے اور خاتون جاں بحق اور 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ گوجرانوالہ کے حیدری چوک پر دو گروپوں میں تصادم کے بعد نامعلوم افرا دنے پانچ گھروں کو آگ لگادی اور کئی دکانوں کو بھی لوٹ لیا۔
آگ لگنے سے ایک گھر میں موجود خواتین اور بچے پھنس گئے اور بروقت امداد نہ ملنے کے باعث بری طرح جھلس گئے۔ سی پی او وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور لوگوں منتشر کردیاگیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو گھر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں دو بچے اور خاتون چل بسے جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔