مدینہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف مدینہ منورہ میں ہیں اور آج نماز عید مسجد نبویﷺ میں ادا کریں گے۔ وزیر اعظم نے اپنی آخری تراویح اور نوافل گزشتہ رات مسجد نبویﷺ میں ادا کئے۔
روضہ رسول پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے ساتھ ساتھ فلسطین، کشمیر ، عراق، شام اور برما میں مسلمانوں کیلئے بھی دعائیں کیں۔
اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ جنت البقیع اور تاریخی مقامات پر بھی حاضری دی۔ وزیر اعظم نواز شریف آج مدینہ سے واپس جدہ روانہ ہوں گے اور 30 جولائی کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قومی ائیر لائن کے ذریعے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔