سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اور بنگلادیش میں آج عید منائی جارہی ہے

Saudi Arabia

Saudi Arabia

کراچی (جیوڈیسک) سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، خلیجی ممالک ،انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں شوال کاچاند نظرآگیا، آج عید منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل نے ملک میں شوال کاچاندنظرآنے کا اعلان کیا تھا، آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات، کویت، عراق، اردن اور فلسطین میں بھی آج منائی جا رہی ہے۔

انڈونیشیا، بنگلہ دیش، اسپین اور جاپان میں بھی عیدالفطر کا تہوار منایا جارہا ہے۔ ادھر امریکا میں زیادہ تر اسلامی تنظیموں اور مساجد نےآج عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ برطانیہ میں بھی اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی۔ بعض افراد آج روزہ رکھیں گے اور کچھ لوگ عید منائیں گے۔