ملائشیا اور یوکرینی باغیوں کے درمیان پولیس رسائی کا معاہدہ

Malaysia

Malaysia

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائشیا اور یوکرینی باغیوں کے درمیان طیارے کی تباہی کے مقام پر بین الاقوامی پولیس کی رسائی کےلیے معاہدہ ہو گیا۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یوکرینی باغیوں کے سربراہ سے معاہدے کے بعد طیارے کی تباہی کے مقام تک جانے والی ٹیم کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی باقیات واپس لائی جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا، نیدرلینڈ اور آسٹریلیا نے تحقیقات کے لیے مشترکہ پولیس ٹیم تشکیل دی ہے۔
[
جو طیارے کے گرنے کے مقام تک جا کر تحقیقات کرے گی۔ 17 جولائی کو یوکرین کے باغیوں نے ملائیشیا کا طیارہ مارگرایا تھا جس کے نتیجے میں نیدرلینڈ کے 193، ملائیشیا کے 43 اور آسٹریلیا کے 28 شہری ہلاک ہوئے تھے۔