فرانس :گزشتہ روز حق باھو ٹرسٹ کے زیر اہتمام “افطار پارٹی ” * شپیشل براۓ خواتین * کا انعقاد ہوا جس میں معزز خواتین کی کیثر تعداد نے شرکت کیں. پروگرام کی صدارت ” حق باھو ٹرسٹ ویمن ونگ فرانس ” کی صدر محترمہ روحی بانو نے کی اور : مہمان خصوصی : ہیو مین رایٹس کے چیرمین محترم جناب چورہدری صفدر برنالی کی اہلیہ محترمہ نگہت برنالی صاحبہ تھیں جبکہ نظامت کے فرایض *حق باھو ٹرسٹ ویمن ونگ فرانس * کی جنرل سیکرٹری محترمہ نینا خان نے بڑی خوبصورتی اور فرض شناسی سے ادا کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز الله تعالی کے بابرکت نام سے شروع ہواٴ ۔ تلاوت کی سعادت نینا خان نے کی بہترین نعت خواں محترمہ شاہدہ امجد نے اپنی خوبصورت آواز میں آنخصرت صلی الله علیہ وسلم کے خصور نذرانہ عقیدت پیش کیا روزنامہ پکار انٹرنیشنل کی ایڈیٹر محترمہ ناصرہ خان صاحبہ نے رمضان المبارک کی افادیعت پر گہری روشنی ڈالی اس کے بعد سیمی اجمل اعجاز گوجر نے اپنی دلکش آواز میں ہدیہ ٴ نعت پیش کی۔
بعدازاں آزاد دنیا کی ایڈیٹر محترمہ آصفہ ہاشمی صاحبہ نے روزے کی اہمیت اور ہمارے فرایض پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہر دلعزیز شخصیت محترمہ شہلہ رضوی نےبھی بڑے جامع انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس کے بعد مہمان خصوصی محترمہ نگہت برنالی صاحبہ کو اپنےخیالات کےاظہار کی دعوت دی ۔ انہوں نے سب پہلے محترمہ روحی بانو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں بہت کم تقریبات میں جاتی ہوں لیکن روحی بانو نے اتنی محبت سے بلوایا اور خاص کر اس مقدس محفل میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ یہ ایک اچھا پلیٹ فام ہے جہاں خواتین سے مل بیٹھنےکا بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
محترمہ نگہت صاحبہ نےبڑے عمدہ اور متاثر انداز سے رمضان المبارک کے مہینے میں عبادات کے درجات کی اہمیت کو اجاگرکیا اس کے بعد نیناخان جو کمپیرنگ کے فرایض بڑے احسن طریقے سے نبھا رہی تھیں نے صدر محفل محترمہ روحی بانو کو اظہار تشکر کی دعوت دی ۔ روحی بانو نے سب سے پہلے تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم معزرت خواہ ہیں کہ پیر سید فیاض الحسن صاحب اچانک علالت کی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے ان کا خطاب Skype کے ذریعے براۓ راست پیش کیا جاۓ گا انہوں نے رمضان المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوۓ کہا کہ یہ بڑی رحمتوں و برکتوں کا مہینہ ہے یہ خداۓ لم یزل کو سب سے زیادہ محبوب اور پیارا ہے۔
رمضان المبارک میں پندرہ رحمیتں نازل ہوہیں ١ فراخی رزق ٢ زیادتی زرومال ٣ جو کھانا کھایا عبادت ہے ۴ اعمال دو چند ۵ آسمان کے فرشتے زمین کے روزہ داروں کی بخشش کے لیے اترتے ہیں ٦ شیطان بند کر دیےٴ جاتے ہیں ٧ رحمت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کےٴ جاتے ہیں ٨ جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں ۔ اور دوزخ کے دروازے بند کیے جاتے ہیں ٩ ہر رات سات لاکھ گنہگار دوزخ سے آزاد کیے جاتے ہیں ١٠ ہر جمعہ کی رات اتنے گنہگار آزاد کیے جاتے ہیں جتنے ہفتہ میں یعنی ۴٩ لاکھ ١١ آخر رمضان کی رات میں تمام گناہ روزہ داروں کے بخشے جاتے ہیں ١٢ ہر روز بہشت آراستہ کی جاتی ہے ١٣ رمضان المبارک میں روزہ داروں کی دعا قبول کی جاتی ہے ١۴ تمام بدن روزہ داروں کا گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے ١۵ روزہ داروں کو الله تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔
روحی بانو نے مہمان گرامی محترمہ نگہت صاحبہ کا آصفہ ہاشمی صاحبہ ناصرہ خان شہلہ رضوی شاہدہ امجد سیمی اجمل اعجاز فرحت عاشق نینا خان اور تمام خواتین کی آمد کا ان کی ڈیشیز کا دل کی اتھاہ گہرایوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں انہوں نے خواتین کو بتایا کہ آپ کو یہ جان کر بے حد خوشی ہو گی کہ حق باھو ٹرسٹ نے ان خواتین کی کارکریگی حاضری اور خواتین سے رابطے کی بنا پر * نینا خان * کو حق باھو ٹرسٹ ویمن ونگ فرانس کی جنرل سیکرٹری اور فرحت عاشق کو جاینٹ سیکرٹری نامزد کیا ہے سب نے بھر پور تالیوں سے خیرمقدم کیا۔
اس کے بعد پیر سید فیاض الحسن کا خطاب آن ہواٴ سب خواتین نے بڑی خاموشی اور انہماک سے پیر صاحب کا پیغام سنا اور سب نے ایک آواز ہو کر کہا کہ ہم دین اسلام کو پھیلانے میں ہمیشہ کوشاں رہیں گیں اور ہر وہ کام جو دین اسلام کی بقا اور ترقی کا ضامن ہو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گیں اور یوں یہ شاندار افطار پارٹی اپنے اختتام کو پہنچی نيز محترم جناب خلیفہ مجید ساطانی اور ان کی اہلیہ محترمہ رخشندہ نے پیر صاحب کے ساتھ رابطه میں تعاون اور شرکت کیں۔