آل کراچی محمد انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ حماد اسپورٹس نے ینگ اتحاد کو شکست دیکر فائنل مقابلہ جیت لیا

Sports

Sports

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) لاشاری پاڑہ اکبر شاہ گوٹھ بن قاسم ٹائون میں منعقدہ آل کراچی محمود اسپورٹس انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں حماد اسپورٹس نے مد مقابل ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر فائنل جیت لیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں ہی حماد اسپورٹس کے ابراہیم نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جسے کھیل کے مقررہ وقت کے اختتام پر ینگ اتحاد کی ٹیم پوار نہ کرسکی اسطرح حماد اسپورٹس کی ٹیم کامیابی کے ساتھ گرائونڈ سے باہر آئی ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کوارڈینٹر حاجی غلام محمد اور عید گاہ یوتھ فٹ بال کلب کے کپتان فاروق نے فاتح، رنر اَپ اور کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سابق فٹ بالر عبدالرزاق ،غالم محمد کے صاحبزادے افتخار خان، محمد سلیم ،بشیر احمد ،ایوب ،یونس ،ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ محمد فاروق ،سماجی کارکن محمود حسین میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل ینگ اتحاد کے روح رواں با بو فیروز ،اور دیگر بھی موجود تھے۔