غزہ میں اپنے بہترین افسروں سے ہاتھ دھو بیٹھے: اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف

 Israel

Israel

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) غاصب صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج غزہ پر زمینی حملے کے دوران اپنی ریڑھ کی ہڈی سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ غزہ میں زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل اپنے بہترین افسروں سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے کہ جن کو اسرائیلی فوج کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اب تک 70 سے زائد فوجیوں کو ہلاک اور 300 سے زیادہ کو زخمی کر دیا ہے۔

غاصب صہیونی فوج نے بھی چند دن قبل اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ مزاحمت کے مرکز الشجاعیہ پر حملے کے دوران صہیونی فوج کے گولان ریجمنٹ کے 13 فوجی مارے گئے تھے۔