کولمبو ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

Colombo Test

Colombo Test

کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے 369 کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ پر 38 رنز بنا لیے۔ جیت کے لیے پروٹیز کو 331 رنز جبکہ سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار ہیں۔

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان سری لنکا نے 11 رنز سے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ سنگاکارا کے 72 اور کپتان میتھیوز کے ناٹ آؤٹ 63 رنز کی بدولت جب آٹھ وکٹ پر ٹوٹل 229 تک پہنچا تو سری لنکا نے اننگز ڈیکلیئر کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 369 رنز کا ہدف دے دیا۔

پروٹیز نے دوسری اننگز کے کھیل کا آغاز کیا تو انہیں 4 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ڈی کاک 21 اور ایلگر 13 کے انفرادی اسکور کے ساتھ پانچویں دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔