ہنگری (جیوڈیسک) فارمولا ون کار ریس ” ہنگرین گراں پری” کا ٹائٹل غیر معروف آسٹریلوی ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے جیت لیا، کاروں کی ٹکروں نے ریس کو خوفناک بنا دیا۔
ہنگرین ٹریکس پر زبردست مقابلے ہوئے۔ 70 لیپس کی “ہنگرین گراں پری” کا توقع کے برعکس آسٹریلوی غیر معروف ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو بازی لے گئے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ ترپن منٹ پانچ اعشاریہ صفر پانچ آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔
کاروں کی ٹکروں نے ایونٹ کو خوفناک بنا دیا۔ ہنگرین گراں پری میں بڑے بڑے ڈرائیور ایونٹ میں بڑا نام پیدا نہ کر سکے۔ سپین کے الانسو دوسرے، برطانوی ڈرائیور ہمیلٹن تیسرے نمبر پر رہے، جرمنی کے نِیکو روز برگ کو چوتھی پوزیشن ملی۔