کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے اشرف علی خان کراچی میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف علی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور پانچ روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج صبح انتقال کر گئے۔
اشرف علی خان کی عمر 77سال تھی ، سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ اشرف علی خان کی نماز جنازہ مسجد شفقت گذری میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔