نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلمانوں سے متعلق حالیہ متنازعہ واقعات پر خاموش رہنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی اس خاموشی سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوگا۔ یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ مودی کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹیکے حامی مذہبی ہم آہنگی میں رخنہ ڈال دیں گے۔
رواں ہفتے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں بی جے پی کی اتحادی جماعت شیو سینا کے ایک رکن اسمبلی راجن وچار کو ایک مسلمان کیٹرر کے منہ میں زبردستی نوالہ ٹھونستے ہوئے دیکھا گیا جو روزے سے تھا۔