لیبیا: ترکی کا سفارت خانہ بھی بند,عملہ واپس بلا لیا

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں فوج اورشدت پسندوں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی، متحارب باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 65 افراد مارے گئے جبکہ طرابلس ائرپورٹ پر بمباری کے بعد عالمی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

ادھر ترکی نے بھی سفارتخانہ بند کرکے عملہ واپس بلا لیا ہے۔ امریکی سفارتی عملہ ایف سولہ طیاروں کی پروازوں اور بھاری سکیورٹی میں طرابلس سے نکل کر تیونس پہنچ گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا میں سابق باغیوں کے دھڑوں میں اقتدار پر لڑائی گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے۔

ادھر طرابلس کے ہوائی اڈے پر مقامی مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ لیبیا میں 2011ء میں حکومت مخالف تحریک کے بعد سے عدم استحکام ہے اور ملک کے متعدد حصے مسلح گروہوں کے کنٹرول میں ہیں۔ لیبیا میں برطانوی سفارتخانے کے عملے نے فائرنگ کر کے اہلکاروں کو اغوا کی کوشش کی گئی جو ناکام ہو گئی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے نہ کوئی زخمی ہوا۔

فرانس نے بھی سکیورٹی خدشات کے سبب اپنے شہریوں کو لیبیا چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکہ ‘جرمنی ہالینڈ‘ برطانیہ نے شہری واپس بلا لئے۔