لاہور (جیوڈیسک) نامور اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ نے دنیا بھر میں اپنے معیار کی وجہ سے بے حد مقبولیت اور شہرت حاصل کی ہے اور آج ہمار ڈرامہ سب سے بہتر ہے، اردو ڈرامے کے حوالے سے ہم سر فہرست ہیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ ہم نے بھارتی ثقافت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارتی ڈراموں کو شکست دے دی ہے۔ اب بھارتی چینلز سے کوئی بھی پروگرام پاکستان میں قابل ذکر نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بننے والے ڈرامے کہانی اور پروڈکشن کے اعتبار سے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں ،ہمارے ملک میں موجود ٹیلنٹ نے گزشتہ چند سالوں میں سب کو حیران کر دیا۔