سوسائٹی فار ڈیویلپمنٹ ایشوز کی جانب سے ایڈز کے مریضوں میں عید فوڈ پیکیج کی تقسیم

Gujarat

Gujarat

گجرات : سوسائٹی فار ڈیویلپمنٹ ایشوز کی جانب سے ایڈز کے مریضوں میں عید فوڈ پیکیج کی تقسیم ‘ تمام دکھی انسانیت کی خدمت صاحب حیثیت لوگوں کا شعار ہونا چاہئے ‘ اس بات کا اظہار سوسائٹی فار ڈیویلپمنٹ ایشوز کے زیر اہتمام فوڈ پیکیج کی تقسیم کے دوران ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سجاد حسین بابا نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ سوسائٹی ایڈز کے مریضوں کے لئے کام کر رہی ہے۔

اسکو دیکھتے ہوئے باقی لوگوں کو بھی آگے آنا چاہئیے ‘ سوسائٹی کی صدر نزہت یاسمین نے اپنے خطاب میں سوسائٹی کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا ‘ انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی عرصہ دو سال سے جلالپورجٹاں میں ایڈز کے مریضوں کے لئے کام کر رہی ہے ‘ ہمارا فوکس پوائنٹ ان خاندانوں کی خوراک کے ذریعے امداد ہے ‘ کیونکہ اکثر لوگ ایڈز میں مبتلا ہونے کے باعث کام کرنے کے قابل نہیں ‘ پروگرام منیجر حفضہ سلطان نے بتایا ہمارا آئندہ منصوبہ اس علاقے میں سلائی سکول کا قیام ہے ‘ جس میں خواتین کو ہنر مند بنا کر کچھ کمانے کے قابل بنایا جائے ‘ انشاء اللہ اس جذبے کو قائم رکھیں گے ‘ ہم لوگ سارا کام کسی بھی ادارے کی مدد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت انجام دے رہے ہیں۔