اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تھنک ٹینک کی تشکیل کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں، عیدالفطر کے بعد تھنک ٹینک کو رجسٹر کرانے کیلئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ رجوع کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کمپنیز ایکٹ کے تحت سماجی تنظیموں کی طرح سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ضلعی انتظامیہ کو تھنک ٹینک رجسٹر کرنے کے لیے درخواست دینگے اس سے قبل وہ تھنک ٹینک کے ممبران، آئین اور مقاصد، دفاتر اور دیگر حوالوں سے تمام تفصیلات طے کر لیں گے۔