اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دورہ امریکہ کی بازگشت پاکستان کے سیاسی حلقوں میں بدستور سنی جارہی ہے اور سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں آصف علی زرداری کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے ہی معلوم ہو سکے گا کہ انہوں نے اس دورہ امریکہ سے کیا حاصل کیا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ زرداری راز کو راز رکھنے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں اور انہوں نے کبھی بھی وقت سے پہلے کوئی پتہ نہیں کھیلا اور اب بھی محسوس ہوتا ہے کہ وہ امریکہ کے دورے کے بعد اقدامات کے ذریعے ہی اس دورے کے نتائج کا اظہار کرینگے۔