لاہور (جیوڈیسک) سوئی گیس کمپنی کے فیصلے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنوں سے آج (پیر) سے اگلے پانچ روز کیلئے گیس کی فراہمی شروع ہو گی۔
صارفین کو آج صبح 6 بجے سے اگلے ہفتہ کی صبح 6 بجے تک سی این جی فراہم کی جائے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس حکام عید کے بعد بھی پورا ہفتہ سی این جی کی فراہمی کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کرے تاکہ 65 لاکھ سے زائد صارفین سستے فیول سے مستفید ہو سکیں۔