جشن آزادی کی تقریبات بھرپور جذبے کے ساتھ منعقد کرینگے، خواجہ سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں جشن آزادی کی تقریبات بھرپور جذبے سے منعقد کریں گے، چاروں وزرائے اعلی نے تعاون کی یقین دہانی کرادی، 13 اگست کی شام مارچ پاسٹ کی تقریب ہو گی۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جشن آزادی پر بھرپور جذبے کے ساتھ تقاریب منعقد کریں گے، ہاکی، کبڈی، ریسلنگ سمیت مختلف کھیل منعقد کروائے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے قربانیاں دینے والوں کو قوم یاد رکھتی ہے، 13 اگست کی شام مارچ پاسٹ کی تقریب ہو گی، جس میں سیاسی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دیں گے۔