شیخ رشید نہ بھولیں وہ خیراتی سیٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے ہیں، عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

لاہور (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہےکہ شیخ رشید نہ بھولیں وہ پنڈی سے خیراتی سیٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے ہیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے پاس مایوسی کی سیاست کے سوا کچھ نہیں وہ عمران خان کو بھی اندھے کنویں میں دھکیل رہے ہیں جبکہ شیخ رشید یہ بھی نہ بھولیں کہ وہ خیراتی سیٹ پر قومی اسمبلی کے رکن بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ وہ شیخ رشید کو اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھیں اور اب ان ہی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ شیخ رشید عمران خان سے چپڑاسی والی بات کا ہی بدلہ لے رہے ہیں۔