اموات پر وزیر اعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس، سمندر میں نہانے پر پابندی برقرار

QAIM ALI SHAH

QAIM ALI SHAH

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عید پر لائف گارڈزنہ ہونے کے سبب 12 افراد سمندر کی بھینٹ چڑھ گئے۔ان اموات پر وزیر اعلیٰ سندھ نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تاہم سمندر میں نہانے پر پابندی برقرار رہے گی۔ کراچی اور اسکے باسیوں کی تفریح کا سستاترین زریعہ ساحل بھی ان سے چھین لیا گیاہے۔ مقامی افراد ہی نہیں دیگر شہروں سے کراچی آنے والوں کی بھی پہلی خواہش ساحل کا نظارہ ہی ہوتی ہے۔

اور جب عید جیساتہوار ہو توہزاروں افراد خداکی اس نعمت سے لطف اٹھانے کلفٹن ، منوڑا ، ہاکس بے اور پیرا ڈائز پوائنٹ کارخ کرتے ہیں۔۔ عید پہ لوگوں کو سہولتیں دینے کی بجائے سندھ حکومت نے پولیس کو ہدایت کی ہے۔

کہ وہ لوگوں کو سمندر میں جانے سے روکے۔ ساحل اس لیے بھی اہم ہے کہ یہاں تفریح کے لیے آنیوالوں کو محض گھر سے کرایہ خرچ کرنا پڑتا ہے اور پورا خاندان یہاں آکر سکھ کے کچھ لمحات گزار لیتا ہے۔ گھر میں قید بچوں کو کھیلنے کے لیے بڑی جگہ بھی مل جاتی ہے اور سمندر کے پانے میں نہانے کی تواپنی ہی بات ہے۔

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کوہدایت تو کی ہے کہ وہ سمندر پر ریسکیو گارڈز کی تعیناتی سمیت تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے لیکن ساتھ ہی عوام کوبھی کہہ دیاہے۔

کہ گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ عوام کامطالبہ ہے کہ ٹیکس لینے کے باوجود سندھ حکومت کراچی کو جدید شہر نہیں بناسکتی تو کم سے کم ساحل پر بنیادی سہولتیں ہی فراہم کرے۔