برطانیہ نے پی آئی اے کے ذریعے آنے والے کارگو پرپابندی عائد کر دی

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) برطانیہ نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعے آنے والے کارگو پر پابندی عائد کر دی ہے۔

برطانوی حکام نے پی آئی اے پر کارگو لانے پر پابندی عائد کر دی ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد اس پابندی کا اطلاق بھی ہو گیا ہے، یورپی یونین کا رکن ہونے کی وجہ سے برطانیہ کی جانب سے عائد اس پابندی کا اطلاق یورپ کے دیگر ملکوں پر بھی ہو گا۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے کے کارگو پر پابندی امتیازی نوعیت کی ہے جسے ہٹوانے کے لئے متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی امریکا جانے والی تمام پروازیں یورپ میں قیام کے بعد ہی اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوتی ہیں۔ اس پابندی کے باعث جہاں ملک کی برآمدات پر منفی اثرات پڑیں گے وہیں تباہی کے دہانے پر کھڑی قومی ایئر؛لائن کو بھی خطیر نقصان ہو گا۔