سرائیلی جارحیت : بھارتی مسلمانوں کا امریکی مشروبات کا بائیکاٹ

Indian

Indian

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی مسلمانوں نے امریکی مشروبات کوکا کولا اور پیپسی کا بائیکاٹ کردیا، غزہ میں اسرائیلی حملوں پر امریکا کی جانب سے اسرائیل کی ناروا حمایت کرنے پرمسلمانان ہند نے یہ فیصلہ کیا۔

ممبئی میں سیکڑوں ہوٹلوں اور کھابوں کی چین سے وابستہ چھائلیہ مسلم کمیونٹی کے افراد نے غزہ پر حملوں کی مذمت اور اسرائیلی کارروائیوں پر امریکا کی جانب سے شرمناک اور ظالمانہ حمایت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے۔

امریکی کوکا کولا اور پیپسی کولا کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ شالیمار ہوٹل کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمیر شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اجتماعی طور پر کیا گیا ہے۔

اور احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اسرائیلی بمباری بند نہیں ہو جاتی۔ ایک اور ہوٹل کے مالک راشد حکیم نے بتایا کہ انکے ہوٹل میں تازہ جوس اور ہاضمہ بہتر بنانے والا ڈرنک جل زیرہ پیش کیا جاتا ہے۔

تاہم انڈین ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین اروند شیٹی کا کہنا ہے کہ انکی آرگنائزیشن کے کچھ لوگ یہ بائیکاٹ کررہے ہیں، پوری آرگنائزیش اس میں شامل نہیں۔