ہیلتھ کئیرسےمتعلق قانون سازی پر امریکی صدر شکنجے میں آگئے

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) ہیلتھ کئیر سے متعلق قانون سازی پر امریکی صدر شکنجے میں آگئے ہیں۔ ایوان نمائندگان میں صدر اوباما پراختیارات سے تجاوز کی قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔

جسے پانچ ہفتوں میں تیار کیاجائے گا۔ قرارداد کےحق میں 225جبکہ مخالفت میں 201 ووٹ ڈالے گئے۔ ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی اکثریت ہے جبکہ صدر اوباما کا تعلق ڈیموکریٹس سے ہے۔

قرارداد منظور ہونے سے صدر اوباما کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ مقدمےمیں یہ دعویٰ کیا جائے گا کہ صدر اوباما نے ایفورڈ ایبل کئیر ایکٹ میں یکطرفہ طور پر تبدیلیاں کیں جو صدر کو حاصل اختیارات سے تجاوز تھا۔