غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف میکسیکو میں مظاہرہ

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف میکسیکو میں مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیل کی بد ترین بمباری پر میکسیکو کی حکومت اسرائیل کو تیل کی فروخت بند کر دے۔

مظاہرین مارچ کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے تک گئے اور امریکا سے اسرائیل کی فوجی مدد روکنے اور میکسیکو کی حکومت سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔