چین میں ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے گانسو میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی ژالہ باری سے ٹریفک اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔

آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والے ژالہ باری کے طوفان کے دوران موسلا دھار بارش بھی ہوئی جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے سڑکوں پر لگے پھلوں کے اسٹالز کو شدید نقصان پہنچا۔