لیبیا میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 20 مسافر ہلاک

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 20 مسافر ڈوب کر ہلاک ہو گئے، لیبیا نیوی کے کرنل قاسم نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا۔

کہ یہ حادثہ دار الحکومت طرابلس کے ساحل سے 100 کلو میٹر دور سمندر میں پیش آیا، کشتی میں 150 سے مسافر سوار تھے، جن میں سے 22 کو بچالیا گیا ہے. ڈوبنے والوں میں سے 20 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔