گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ اور گردونواح میں پھول نایاب ہو گئے۔ افطاری کے بعد شہری پھول،ہار اور پتیاں ڈھونڈتے رہے ضلع گوجرانوالہ کی 2000 کے قریب مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف پر بیٹھے تھے۔
نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد معتکفین کو ان کے عزیز واقار ب نے گلاب اور موتیا کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ گل فروشوں کا کہنا ہے کہ چاند رات کو پھول اور پتیوں کی مانگ میں اضافہ کی وجہ سے باغبانوں کو لاکھوں روپے ایڈوانس ادا کرنے پڑتے ہیں۔