سیکڑوں گاڑیوں کے چالان , بھاری جرمانے , 2 ڈرائیوروں کے لائسنس معطل

City Traffic Police

City Traffic Police

راولپنڈی (جیوڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے عید الفطر کی آمد کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ 255 سے زائد گاڑیوں کے چالان ،بھاری جرمانہ کئے گئے۔ 2 ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل۔ 3 ہزارسے زائد مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس لے کر مسافروں کے حوالے کر دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز نے اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والی پبلک سروس گاڑیو ں کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تاکہ مسافر گاڑیاں چاند رات کو اپنے آبائی گائوں اور شہر جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کریں۔

سٹی ٹریفک پولیس نے عید الفطر کی آمد کے موقع پر شہر میں واقع تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر خصوصی‘‘ ٹریفک شکایت سیل’’ قائم کر کے وارڈنز تعینات کئے تھے اس دوران مختلف اڈا جات پر مسافروں کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں کہ زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے جس پر وارڈنز نے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے۔