عید گزرتے ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے کا امکان

load Shading

load Shading

اسلام آباد (جیوڈیسک) دو روز کی عید تو لوڈ شیڈنگ کے بغیر گزر گئی تاہم موسم خشک ہونے پر بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال عید کے پہلے دو روز تو بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ سے کم رہا تاہم گرمی اور حبس بڑھنے سے بجلی کا شارٹ فال تین ہزار 500 میگاواٹ تک ہونے کا امکان ہے جس سے بڑے شہروں میں بھی کم ترین وقت کے لئے بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔

جبکہ دیہی علاقوں میں چا ر سے پانچ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم موسم کا درجہ حرارت بڑھنے سے بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔