ادھر (جیوڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو ‘پاگل کتا’ قرار دیتے ہوئے مسلم دنیا پر فلسطینیوں کو مسلح کرنے کے لیے زور دیا ہے۔
عید الفطر کے موقع پر اپنے خطاب میں ایرانی رہنماءنے کہا کہ ‘یہ پاگل کتا معصوم لوگوں پر حملے کررہا ہے اور انسانیت کو اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرنا چاہئے، غزہ میں بہت بڑے پیمانے پر قتل عام ہورہا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور افراد جنھیں پانی و بجلی جیسی سہولیات بھی میسر نہیں کو مسلح دشمن کا سامنا ہے، وہ جدوجہد کرنے سے قاصر ہیں جو ہمارے لیے ایک سبق ہے۔
انھوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ اور یورپی ریاستوں کی جانب سے اسرائیل کو بچانے کی سازش ہے ہمیں حماس سے ہتھیار لینے کی بجائے اسے مسلح کرنا چاہئے، کیونکہ وہ ابھی اپنا دفاع کرنے سے قاصر ہے۔