گلوکار محمد رفیع کی 34 ویں برسی آج ہوگی

 Mohammad Rafi

Mohammad Rafi

لاہور (جیوڈیسک) بالی وڈ کے مشہور گائیک پلے بیک سنگر محمد رفیع کی 34ویں برسی آج منائی جائی رہی ہے، محمد رفیع 24 دسمبر 1924 کو امرتسر میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے کلاسیکل گائیکی کی تعلیم استاد بڑے غلام علی خان سے حاصل کی۔

انہوں نے 1941 میں لاہور میں بطور پلے بیک سنگر اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔ محمد رفیع 1944 میں ممبئی منتقل ہوگئے جہاں شاعر تنویر نقوی نے انہیں بالی وڈ پروڈسرز سے ملوایا۔ رفیع نے پارٹیشن سے پہلے اور فوری بعد کے ایل سہگل جیسے بڑے گائیکوں کی موجودگی میں انڈسٹری میں اپنا سکہ جمالیا۔

پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں رفیع کے گائے ہوئے گانوں کو کسی بھی فلم میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا ۔ محمد رفیع کی شاندار گائیکی پر انہیں بھارتی حکومت نے 1967 میں پدما شری ایوارڈ دیا۔ برصغیر کا یہ عظیم گائیک 31 جولائی 1980 کی شام دارفانی سے چل بسا۔