میکسیکو : 80 سے زائد افراد نے مل کر 63 فٹ بڑا سینڈوچ بنا ڈالا

Sandwich

Sandwich

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) ڈبل روٹی کے بڑے سلائس ، سلاد کے پتے ، پیاز ، ٹماٹر ، مایونیز اور ساسجز ، بات ہو رہی ہے لاطینی امریکا کے سب سے بڑے سینڈوچ کی۔

میکسیکو میں 80 سے زائد افراد نے مل کر 63 فٹ بڑا سینڈوچ بنایا ۔جس میں کئ سو لیٹر مایونیز ، مسٹرڈ سوس بہت سے ٹماٹر ، پیاز اور درجنوں ساسجز ڈالے گئے۔

گینز ورلڈ رکارڈ کے مطابق، ڈھائی ہزار کلو وزنی دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ بنانے کا عالمی رکارڈ امریکا کے پاس ہے۔