سیف علی خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنا ترجیحات میں شامل نہیں، کرینہ کپور

Saif Ali Khan and Kareena Kapoor

Saif Ali Khan and Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) سیف علی خان سے پسند کی شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر چھوٹے نواب کے ساتھ کام کر کے خوشی نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کے ساتھ کام کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان کے ساتھ بنائی جانے والی فلموں کی ناکامی کے سوال پر کرینہ کپور نے سارا کا سارا ملبہ فلم کی کہانی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوتی تو اس کی اصل وجہ اسکرپٹ کا کمزور ہونا ہے۔

اور اس میں اداکارہ کچھ نہیں کرسکتے۔ اگر فلم کا اسکرپٹ اور کہانی اچھی ہو گی تو فلم کے کرداروں میں بھی جان ہوگی۔ ایک ساتھ اسکرین پر نظر نہ آنے کے سوال پر کرینہ کپور نے جواب دیا کہ سیف علی خان سے کام کرنا ترجیحات میں شامل نہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 2012 میں ایک دوسرے سے پسند کی شادی کرنے والے کرینہ اور چھوٹے نواب نے 3 فلموں ایجنٹ ونود، ٹشن اور قربان میں ایک ساتھ کام کیا لیکن کوئی ایک فلم بھی باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔