راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب میں شریک جوانوں کے ساتھ عید منانے شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ شمالی وزیرستان میں عید منائیں گے انہوں رات میرانشاہ میں قیام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا آپریشن ضرب عضب میں شریک جوانوں کے ساتھ عید منانے کا مقصد ان کا حوصلہ بڑھانا ہے۔ آرمی چیف آج عید کے روز جوانوں سے عید ملیں گے اور انہیں مبارک باد پیش کریں گے ۔پہلی بار کوئی آرمی چیف محاذ جنگ پر جوانوں کے ساتھ عید منائے گا۔