اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینی خاتون کی بچی بھی 5 دن بعد دم توڑ گئی

Child

Child

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں اسرائیلی بے رحمانہ کارروائی کی ایک اور داستان رقم ہوگئی ۔چھ روز قبل اپنی شہید ماں کے بطن سے جنم لینی والی بچی بھی شہید ہو گئی۔

اسرائیلی بمباری کے باعث پاور پلانٹ کے تبا ہ ہونے اور بجلی جانے کے بعد ہسپتال کے انکیوبیٹر میں موجود شائمہ کی سانسیں بھی تھم گئیں۔ سفید کفن میں لپٹا یہ ننھا سا بدن ہے غزا کی بیٹی شائمہ کا۔

اس ننھی کلی کا جنم بڑا معجزانہ تھا۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں شائمہ کی ماں تو شہید ہو گئی لیکن مسیحاوں نےبذریعہ آپریشن شائمہ کو اس کی ماں کے شہید بطن سے زندگی دلوادی۔ شہید ماں کے بطن سے پیدا ہونے والی اس ننھی کلی کا نام بھی اس کی ماں کے نام پر شائمہ حسین پر رکھا گیا۔

شائمہ نے بن ماں ہی جنم نہیں لیا ۔جب اس نے اپنی ننھی ننھی آنکھیں کھولیں تو اپنے باپ ابراہیم شیخ علی سے بھی محروم ہوچکی تھی ۔پچھلے جمعرات کو شائمہ کا جنم جتنا معجزانہ تھا اس نے شہادت بھی کچھ ایسی ہی پائی ۔

صرف چھ روز تک اپنی ماں اور باپ کی جدائی سہنے کے بھی شائمہ نے بھی کل اپنی ننھی ننھی آنکھیں ہمیشہ کیلئے بند کرلیں۔اور یوں اسرائیلی درندگی میں غزہ کا ایک اورمعصوم خاندان ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے دور چلا گیا۔