پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔ سندھ، بلوچستان اور سرحدی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ پنجاب میں احمد پور شرقیہ اور گردونواح میں صبح سے ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ، میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، میں گذشتہ روز کی بارش سے گرمی میں کمی ہوئی ہے۔

سندھ اوربلوچستان میں موسم قدر ےبہتر اور خیبر پختونخوا میں موسم آبر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعہ کے دوران سندھ میں میرپور خاص اور حیدرآباد جبکہ مشرقی بلوچستان میں کہیں تیز اور ہلکی بارش کاامکان ہے۔