سانحہ پشاور، باچا خان ایئر پورٹ کے قریب تعمیرات پر دو ماہ کی پابندی

Bacha Khan Airport

Bacha Khan Airport

پشاور (جیوڈیسک) 24 اور 25 جون کی درمیانی شب پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پرایک مسافر طیارے پر اس وقت فائرنگ کی گئی تھی جب وہ رن وے پر اترنے لگا تھا۔

انتظامیہ نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 کے تحت ایئرپورٹ کے اطراف میں تعمیرات پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔

پشاور کا باچا خان ایئرپورٹ ایک طرف نواں کلی، بڈھ بیر اور پشتہ خرہ تو دوسری طرف رنگ روڈ پر واقع مختلف دیہی علاقوں میں گھرا ہوا ہے۔

ایئرپورٹ کے اطراف میں عارضی یا مستقل نوعیت کی تعمیرات کے لئے ڈی ایس پی اور سکیورٹی برانچ سے کلیئرنس لازمی قرار دے دی گئی ہے۔