مری (جیوڈیسک) ٹریفک پولیس نے مری میں بڑھتے ہوئے رش کے باعث دوپہر کے بعد مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عید پر مری کا رُخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اس وقت 50 سے 60 ہزار افراد مری میں موجود ہیں، جو گنجائش سے بہت زیادہ ہیں۔
پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ دوپہر کے بعد سیاحوں کی گاڑیاں روک دی جائیں، تاہم جیسے جیسے مری سے سیاح واپس آتے جائیں گے، گاڑی والوں کو مری جانے کی اجازت دیتے رہیں گے۔