مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ کو خود سے زیادہ فٹ قرار دیدیا

Michael Clarke

Michael Clarke

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہاہے کہ ان کی اہلیہ فٹنس کے معاملے ان سے زیادہ احتیاط سے کام لیتی ہیں، مائیکل کلارک آسٹریلوی ماڈل کیلے کے شوہر ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی اور اہلیہ کی فٹنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ دونوں اکٹھے ایکسر سائز کرتے ہیں تاہم ان کی اہلیہ فٹنس کے معاملے میں ان سے زیادہ حساس ہیں، وہ کھانے پینے میں بھی بہت احتیاط سے کام لیتی ہیں اور اپنے ٹرینر کے مشورے پر چلتی ہیں۔

اکثر اوقات ہم دونوں کا جسمانی فٹنس پر مقابلہ بھی ہوتا ہے جس میں وہ سبقت لے جاتی ہیں۔ خیال رہے 33 سالہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک آسٹریلوی ماڈل کیلے نے 15 مئی 2012 کو شادی کی تھی۔