پاکستان سٹیل کو پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کروڑوں‌ کا نقصان

Pakistan Steel

Pakistan Steel

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹیل کو پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کروڑوں روپے کے پیداواری نقصان کا سامنا ہے۔ پاکستان سٹیل کے پاس پانی کے ذخائر 110 ملین کی ضرورت کے مقابلے میں 11 ملین گیلن رہ گئے ہیں۔

جس کے سبب پاکستان سٹیل کے بیشتر کارخانے بند کردئیے گئے ہیں۔ صرف بلاسٹ فرنس اور کوک اوون بیٹری کو محدود پیمانے پر چلایا جارہا ہے۔ پانی کی عدم دستیابی کے ذمہ دار واٹر بورڈ اور کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ہیں۔ پانی کی 110 ملین گیلن کی سٹریٹجک سطح بحال نہ ہوئی تو جولائی میں پیداواری سرگرمیاں 20 فیصد تک بڑھانے کا ہدف حاصل نہیں ہو گا۔

پاکستان سٹیل کے سی ای او میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر احمد خان نے گزشتہ روز پاکستان سٹیل کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور بریک ڈائون کی وجہ سے پیداواری عمل کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔