کولمبیا: سینکڑوں نوادرات کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام، 3 گرفتار

Antiques

Antiques

بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا میں حکام نے سینکڑوں نوادرات کوغیر قانونی طور پر فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ جنوبی شہر لاکرز میں ایک خاندان نے زمین سے 850 قیمتی نوادرات غیر قانونی طور پر نکال کر اپنے ویئر ہاؤس میں رکھے تھے اور غیر ملکی سیاحوں کو فروخت کر رہے تھے۔